سرکاری سکول سے پھٹے سریا اور دیگر سامان چوری

سرکاری سکول سے پھٹے  سریا اور دیگر سامان چوری

شاہ پور صدر (نامہ نگار)میناوار خان ولد جمعہ خان، سکنہ نسیم کالونی، شاہ پور صدر، نے پولیس تھانہ شاہ پور صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ گورنمنٹ پرائمری سکول چک محمد والا کا سکول ممبر ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سکول میں تعمیراتی کام ہو رہا تھا کہ گذشتہ رات نامعلوم افراد نے سکول سے کھوڑیاں، پھٹے سریا اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ، جس کی مالیت تقریباً 60ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں