بھاگٹانوالہ :بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن نمبر 1بھاگٹانوالہ نور خان کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
اس سلسلے میں دورانِ چیکنگ مخدوم آباد، چک نمبر 25جنوبی کے رہائشی محمد یار کو ڈائریکٹ کیبل کے ذریعے مین لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔واپڈا حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ بجلی چوری کے خاتمے کیلئے علاقے میں چیکنگ کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔