رکشہ کے کاغذات پر جھگڑا چاقو سے وار ، نوجوان شدید زخمی
شاہ پور صدر (نامہ نگار)شاہپور صدر کے قریبی قصبہ چاہ ملک والا کے رہائشی محمد عرفان ولد محمد ظفر نے پولیس تھانہ شاہ پور صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کے چھوٹے بھائی محمد عدنان نے محمد مختار ولد محمد حیات سکنہ چاہ ملک والا سے رکشہ خریدا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مکمل رقم ادا کرنے کے بعد رکشہ کے اصل کاغذات کا مطالبہ کرنے پر ملزم طیش میں آ گیا۔ محمد عدنان کل صبح حمام سے بال کٹوا کر گھر آ رہا تھا کہ ملزم مسلح ہو کر نمودار ہوا اور اس کے بھائی پر چاقو کے وار کیے ، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑا۔شور سن کر اہل محلہ جمع ہو گئے اور ملزم کی منت سماجت کے بعد جان بخشی کروائی گئی، تاہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔