کوٹ مومن:پی ٹی آئی رہنما کا 14افراد کے ضیاع پر اظہار افسوس
کندیاں (نمائندہ دنیا)پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن اِن چیف عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر امجد علی خان نیازی نے کوٹ مومن کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 14 انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ حکومت کی کھلی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے ۔ موٹروے کی بندش کے باوجود متبادل محفوظ انتظامات نہ کرنا عوام کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔ امجد علی خان نیازی نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہونے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔