پاکستان عالمی سطح پر امن سلامتی اور محبت کی پالیسی پر عمل پیرا :قاری وقار احمد عثمانی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خطیب مرکزی جامع مسجد اشرفیہ گولچوک قاری وقار احمد عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن سلامتی اور محبت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے
تکریم انسانیت اور تمام مذاہب کی عبادتگاہوں کا احترام حضور اکرمؐ اور خلفائے راشدین کا اسوہ حسنہ ہے معاشرے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے امن کا قیام بہت ضروری ہے اسلام محبت’ موّدت’ رواداری’ اخوت و بھائی چارگی’ حسن سلوک کا درس دیتا ہے اسلام انسانی معاشرے میں مساوات کا نظام پیش کرتا ہے۔