شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا
کالاباغ (نمائندہ دنیا )فیڈرل کانسٹیبلری کے شہید جوان ثواب گل کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
کالاباغ کے نواحی علاقے ٹولہ بانگی خیل کے رہائشی، ایف سی کے بہادر سپوت شہید ثواب گل کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں ٹولہ بانگی خیل میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کے افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، معززینِ علاقہ اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔شہید ثواب گل خیبر کے علاقے میں خوارجیوں کے حملے کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے جبکہ ان کے ایک ساتھی موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے ۔ شہید کو ملٹری ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے ۔