سول کورٹ خوشاب کے ریڈر عمران ڈیوٹی پر آتے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

سول کورٹ خوشاب کے ریڈر  عمران ڈیوٹی پر آتے دل کا  دورہ پڑنے سے جاں بحق

خوشاب (نمائندہ دنیا)سول کورٹ خوشاب کے ریڈر عمران عابد ڈیوٹی پر آتے ہوئے راستے میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔

مرحوم عمران عابد موضع ٹھٹھی رحموں کے رہائشی تھے ۔ہفتے کی صبح ڈیوٹی کیلئے آتے ہوئے انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا، جس پر انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کا جسدِ خاکی ان کے آبائی گاؤں ٹھٹھی رحموں روانہ کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں