میانوالی:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو موبائل سم تقسیم

میانوالی:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے تحت خواتین کو موبائل سم تقسیم

میانوالی (نامہ نگار )اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میڈم شاہدہ بتول نے بتایا کہ پروگرام کی امدادی رقوم حاصل کرنے والی خواتین میں موبائل سم کی تقسیم جاری ہے ۔

رجسٹرڈ خواتین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سوموار تا جمعہ دفاتر میانوالی، پپلاں اور عیسیٰ خیل سے اپنی سمیں جلد از جلد وصول کریں تاکہ امدادی رقوم کی ادائیگی ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں