حساس مساجد کے سکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی کی ہدایات

حساس مساجد کے سکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی کی ہدایات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھاسمیت صوبہ بھر میں حساس قرار دی گئی مساجد سکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی کی ہدایات جاری کر دیں

ان میں سرگودھا کی 240سے زائد مساجد شامل ہیں، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں، سکیورٹی گارڈز،واک تھرو گیٹس۔، میٹل ڈیٹیکٹرز،باڈی سرچ،پارکنگ کیلئے جگہوں کی کمی و دیگر انتظامات بابت سکیورٹی آڈٹ رپورٹ میں مختلف نقائص کی نشاندہی کی گئی اور متعلقہ اداروں کے ذریعے ترجیح بنیادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں