غیر قانونی ڈیزل سے لوڈ ٹینکی غائب ‘متعلقہ اہلکار معطل

غیر قانونی ڈیزل سے لوڈ ٹینکی غائب ‘متعلقہ اہلکار معطل

غیر قانونی ڈیزل سے لوڈ ٹینکی غائب ‘متعلقہ اہلکار معطل اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں پیرا فورس نے بھری ٹینکی تحویل میں لی تھی

خوشاب (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد حسیب الرحمان نے بلدیاتی اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی ڈیزل سے لوڈ ٹینکی غائب ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کو معطل کر دیا جبکہ میونسپل کمیٹی قائدآباد کا دفتر بھی سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں پیرا فورس نے دورانِ چیکنگ غیر قانونی اور غیر معیاری ڈیزل سے بھری ٹینکی تحویل میں لے کر میونسپل کمیٹی قائدآباد کے اہلکاروں کے سپرد کی تھی۔ بعد ازاں پنجاب پیٹرولیم ایکٹ کے سیکشن 24کے تحت ٹینکی کو کسٹمز حکام کے حوالے کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کیا گیا تو ٹینکی میونسپل کمیٹی کے دفتر سے غائب پائی گئی۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد نے متعلقہ اہلکاروں کو فوری معطل کر کے دفتر سیل کر دیا اور واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بلدیاتی اہلکاروں کی مبینہ مجرمانہ غفلت کے باعث ڈیزل سے لوڈ پوری ٹینکی غائب ہونے پر عوامی حلقوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں