نجی گروپ آف سکول اینڈ کالجز کی طرف سے عشائیہ

 نجی گروپ آف سکول اینڈ  کالجز کی طرف سے عشائیہ

46 اڈا (نمائندہ دنیا )کمپری ہینسیو گروپ آف سکول اینڈ کالجز، سرگودھا نے کڑانہ ہل پریس کلب پل گیارہ کے عہدیداران و ممبران اور نیو اتحاد ٹرک اونر ایسوسی ایشن کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیہ میں صدر پریس کلب اسجد علی چٹھہ، جنرل سیکرٹری محمد اقبال پڑھار، چیرمین کامران سعید جٹ، صدر نیو اتحاد ٹرک اونرز ایسوسی ایشن پل گیارہ چوہدری خالد آرائیں، نائب صدر چوہدری عارف گجر، چوہدری افتخار اور دیگر صحافیوں و ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل کمپری ہینسیو گروپ آف سکول اینڈ کالجز عرفان اکبر چوہدری اور چوہدری نوید وڑائچ نے سرگودھا میں تعلیمی شعبے میں جاری خدمات کا اعتراف کیا اور جدید و معیاری تعلیمی سہولیات کے فروغ پر خراج تحسین پیش کیا۔ کمپری ہینسیو اسکول اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے صحافیوں اور ٹرانسپورٹ برادری کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔عشائیہ میں چودھری تاج گجر، حاجی آزاد واہلہ، چوہدری ظہیر احمد جٹ، ارسلان رمضان، ندیم طاہر، رانا ممتاز، میاں ناصر عباس، ملک ظفر راشد نظامی، بلال صابر چیمہ، چودھری اسد، ہمایوں گجر، مرزا علی اقدس، آصف آرائیں، ڈاکٹر جابر فرقان، خلیل حسن، رضا آصف منہاس، میاں یونس اقبال بھٹی، سلیم مغل، طاہر اشرف مغل اور ظہیر احمد ہنجرا بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں