پپلاں:سرکاری چراگاہ پر ناجائز قبضہ واگزار‘ ملزم فرار ہو گئے

 پپلاں:سرکاری چراگاہ پر ناجائز قبضہ واگزار‘ ملزم فرار ہو گئے

پپلاں:سرکاری چراگاہ پر ناجائز قبضہ واگزار‘ ملزم فرار ہو گئے نمبردار چک نمبر 1ڈی بی کو موقع پر طلب کر لیا گیا ،قانونی کارروائی جاری

کندیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال نے چک 1ڈی بی میں سرکاری چراگاہ پر نمبردار کی مبینہ ملی بھگت سے ہونے والے ناجائز قبضے کا فوری نوٹس لیا۔ پیرا فورس پپلاں کے سب انسپکٹر ریحان شاہ، سرکل گرداور امان اللہ خان اور پٹواری طاہر وٹو موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے قبضہ واگزار کروایا۔قبضہ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ نمبردار چک نمبر 1ڈی بی کو موقع پر طلب کر لیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق واقعے پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے فوری اقدام کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں