کندیاں:ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی‘چوری شدہ لکڑی برآمد
کندیاں:ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی‘چوری شدہ لکڑی برآمدملزم فیصل خان اورذکااللہ خان کیخلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج
کندیاں (نمائندہ دنیا)ایس ڈی ایف او ساؤتھ علی ابو الحسن نے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری جنگل سے چوری شدہ لکڑی برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے درختوں کی لکڑی برآمد ہوئی۔ملزمان فیصل خان اورذکااللہ خان کے خلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کر دیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔ ایس ڈی ایف او نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ اور لکڑی چوری کے خاتمے کے لیے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے ۔