سرگودھا:بیوی کی ایما پر فائرنگ‘ ریلوے ملازم شدید زخمی
سرگودھا:بیوی کی ایما پر فائرنگ‘ ریلوے ملازم شدید زخمیگھریلو ناچاقی پر سدرہ میکے چلی گئی ، ذیشان اور عثمان نے شرجیل پر حملہ کیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ریلوے کالونی میں رہائشی پذیر ملازم شرجیل کی شادی ایک سال قبل افغان سٹان کالونی کوٹ مومن کی سدرہ سے ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق گھریلو ناچاقی پر سدرہ سامان لے کر میکے چلی گئی اور طلاق کا مطالبہ کرنے لگی۔شرجیل کے گھر والوں نے کئی بار اسے منانے کی کوشش کی، لیکن سدرہ نہیں مانی۔ گزشتہ روز شرجیل سودا سلف لینے گھر سے نکلا تو سدرہ کے بھائیوں ذیشان اور عثمان نے اسے للکارا اور طلاق نہ دینے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔