ٹو سٹروک رکشوں سے آلودگی، شہریوں میں تشویش
ٹو سٹروک رکشوں سے آلودگی، شہریوں میں تشویششہریوں کا متعلقہ اداروں سے فوری اور مؤثر اقدامات کر نے کی اپیل
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)حکومتی احکامات کے باوجود ٹو سٹروک رکشاؤں اور پرانی گاڑیوں کے ذریعے ماحول کو آلودہ کرنے کے خلاف کاروائی کی رپورٹ ابھی تک متعلقہ حکام کو ارسال نہیں کی جا سکی۔کچھ عرصہ قبل حکومت نے سکولوں اور ہسپتالوں کے سامنے بلا جواز پریشر ہارن کے استعمال اور پرانی بسوں کے انجن کی مناسب دیکھ بھال کے بغیر سڑکوں پر گھومنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا، مگر اب تک رپورٹ مرتب نہیں کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ عملی اقدامات تو اکا دکا کیے گئے ، لیکن مکمل کاروائی نہیں ہو سکی۔ اس صورتحال پر شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔