دھند ،درخت کاٹ کر لے جانے کے واقعات میں اضافہ
دھند ،درخت کاٹ کر لے جانے کے واقعات میں اضافہ غوث محمد والا کے قریب نامعلوم چور موٹر وے کی جالی کو کاٹ کر درخت لے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موٹر وے کی حدود میں دھند کا فائدہ اٹھا کر درخت کاٹ کر لے جانے کے واقعات میں اضافہ ، گزشتہ شب بھی غوث محمد والا کے قریب نامعلوم چور موٹر وے کی جالی کو کاٹ کر قیمتی درخت چوری کاٹ لئے ، اس دوران پٹرولنگ پر مامور موٹر وے پولیس جب وہاں سے گزری تو موقع پرمزید کٹے ہوئے درختوں کے حصے موجود تھے ، جس پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، یاد رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران موٹر وے کے اطراف جالیاں اور درخت کاٹنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے ۔