اگلے تین سال کے دوران حلقہ کی ہر سڑک کو نئے سرے سے تعمیر کراوں گا، شیر میکن
شاہ پور صدر(نامہ نگار ) حلقہ کی عوام سے کئے گئے وعدہ تکمیل کی طرف گامزن ہیں اگلے تین سال کے دوران حلقہ کی ہر سڑک کو نئے سرے سے تعمیر کراوں گا۔
پی پی 80 کے عوام کو آمدورفت کی بہترین سہولیات ملیں گی ، یہ بات پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ کوٹ پہلوان سے بیر بل شریف تک ساڑھے چار کلو میٹرطویل زیر تعمیرسڑک کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔ان کے ہمراہ ڈویژنل نائب صدر ن لیگ ملک تیمور سلطان ٹوانہ ، کوارڈی نیٹر سردار آصف حیات میکن ، سیاسی و سماجی رہنما صفدرحسین کھوکھر بھی تھے۔، سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ حالیہ فیز میں حلقہ کی 8 سڑکوں کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں جن میں سے بائیس کروڑروپے کی لاگت سے کوٹ پہلوان تا بیر بل شریف، ہیڈ محمد آباد تا جہان آباد تک سڑکوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے