ڈی پی او میانوالی کا نگہبان رمضان سہولت بازار کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی کا نگہبان رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔دوران وزٹ سہولت بازار میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
قڈی پی او میانوالی نے اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹیں چیک کیں اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ماہ رمضان میں شہریوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان بازاروں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ، جس میں لیڈی کانسٹیبلان بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر شیخ کاشف مسعود اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔