عاقل شاہ کے قریب نہر لوئر جہلم کینال کا پل خستہ ہو گیا

 عاقل شاہ کے قریب نہر لوئر جہلم کینال کا پل خستہ ہو گیا

عاقل شاہ کے قریب نہر لوئر جہلم کینال کا پل خستہ ہو گیادونوں اطراف میں نہر کے کنارے کٹاؤ کا شکار ،پردے بھی ٹوٹ چکے ہیں

شاہ پور صدر(نامہ نگار ) سرگودہا خوشاب روڈ پر عاقل شاہ کے قریب نہر لوئر جہلم کینال کا پل خستہ ہو گیا جبکہ پل کے دونوں اطراف میں نہر کے کنارے کٹاؤ کا شکارہے ، یہ پل پچاس سال قبل تعمیر کیا گیا تھا جس کے بعد سے متعدد مرتبہ اس کی چھوٹی موٹی مرمت کی گئی ، اب اس کے دونوں اطراف کے پردے ٹوٹ چکے ہیں ، ہائی وے ملازمین نے پردے پختہ بنانے کے بجائے ریت سے بھر کر گٹو رکھ دیئے ہیں پل کے کنارے نہ ہونے سے گزرنے والی ٹریفک غیرمحفوظ ہو چکی ہے ، مصروف ترین بین الاضلاعی روڈ پر واقع ہونے اس پل پر سے ہر قسم کی ہیوی اور ممنوع ٹریفک بلا روک ٹوک گزر رہی ہے خستہ حالی کے باعث یہ پل کسی بھی وقت گر سکتا ہے ۔ جبکہ نہر کے دونوں اطراف کنارے بھی ٹوٹ چکے ہیں ، حالیہ موسم سرما میں نہر کی بھل صفائی نہیں کی گئی نہ ہی نہر کے کناروں پر مٹی کی بھرائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے اپریل میں نہرمیں پانی آ گیا تو کنارے ٹوٹ جانے سے پانی قریبی علاقوں تک پھیل سکتا ہے ۔ ہائی وے حکام اور محکمہ انہار کی غفلت سے کسی بڑے نقصان کا اندیشہ ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں