رات کے اوقات میں رورل ہیلتھ سنٹر ایک ڈسپنسر تک محدود

رات کے اوقات میں رورل ہیلتھ سنٹر ایک ڈسپنسر تک محدود

رات کے اوقات میں رورل ہیلتھ سنٹر ایک ڈسپنسر تک محدود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں دولاکھ کی بڑی آبادی کا شہر طبی سہولیات سے محروم،رات کے اوقات میں رورل ہیلتھ سنٹر ایک ڈسپنسر تک محدود ہو کررہ گیا ہے رات کے اوقات میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دو روز قبل ایک مریض ایمرجنسی میں ہسپتال پہنچا لیکن وہاں نہ ڈاکٹر، نہ نرس اور نہ کوئی میڈیکل اسٹاف موجود تھاہسپتال مکمل طور پر خالی اور سنسان بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا تھا۔کندیاں ضلع میانوالی کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں شہر کے اکلوتے سرکاری ہسپتال میں رات کی ایمرجنسی سہولت نہ ہونا عوام کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں رورل سینٹر پر فوری طور پر رات کے اوقات میں ڈاکٹرز اور نرسز کی ڈیوٹیاں یقینی بنائی جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں