بھاگٹانوالہ میں بجلی چوری کرنے والے دو افراد گرفتار

بھاگٹانوالہ میں بجلی چوری  کرنے والے دو افراد گرفتار

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران دو افراد کو ڈائریکٹ کیبل لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر 1 بھاگٹانوالہ شہزاد طارق کی نگرانی میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران مانگنی کے رہائشی گلزار احمد اور چک 26 جنوبی کے رہائشی ظہیر احمد کو بجلی کی مین لائن سے ڈائریکٹ کیبل لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ایس ڈی او شہزاد طارق کی مدعیت میں دونوں افراد کے خلاف تھانہ بھاگٹانوالہ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں