بنیادی سہولیات کی کمی، ہزاروں مکین سراپا احتجاج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے گاؤں 10 شمالی کے ہزاروں مکین بنیادی سہولیات بشمول نکاسی آب کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل سے رجوع کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں چھ سے سات ہزار افراد آباد ہیں مگر یہاں کوئی موثر نکاسی آب کا نظام نہیں ہے ۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگ بھگ آدے گاؤں میں نالیاں بنائی گئی تھیں، لیکن چند مہینوں میں وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔ گاؤں کے چاروں طرف گندے پانی کے جوہڑ موجود ہیں جو اسکولوں میں داخل ہو کر بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔ ڈائریکٹر وزیر اعلیٰ شکایت سیل نے انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔