رجسٹریشن نہ کروانے پر ہیئر سیلون بیوٹی پارلرز کیخلاف کارروائی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں رجسٹریشن نہ کروانے والے حجام، ہیئر سیلون اور بیوٹی پارلرز مالکان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی تحصیلوں میں رہنے والے حجام، ہیئر سیلون اور بیوٹی پارلرز کو فائنل نوٹس جاری کریں اور ایک ہفتے کے اندر رجسٹریشن کروانے کا پابند بنائیں۔ نوٹس کی مدت ختم ہونے پر مالکان کے خلاف ہیپاٹائٹس آرڈیننس 2017 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس کے تحت تین سال قید یا دو لاکھ روپے جرمانہ، یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔