عوام کو انسان نہیں سمجھا جاتا صرف ایک بوجھ اٹھانے والی مخلوق سمجھ لیا گیا ، غلام مرتضی شاہ

عوام کو انسان نہیں سمجھا جاتا  صرف ایک بوجھ اٹھانے والی  مخلوق سمجھ لیا گیا ، غلام مرتضی شاہ

موچھ(نمائندہ دنیا)حکومت کا رات کی تاریکی میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ غریب عوام کے صبر کا امتحان ایک ہی رات میں پیٹرول اور ڈیزل 184روپے مہنگا کر دیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی شخصیت سید غلام مرتضی شاہ سابق ممبر ضلع کونسل نے میڈیا سے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ کیا غریب دیہاڑی دار مزدور عوام کو انسان نہیں سمجھا جاتا یا صرف ایک بوجھ اٹھانے والی مخلوق سمجھ لیا گیا ہے پٹرول458 روپے فی لیٹراور ڈیزل 520روپے فی لیٹر قیمتیں نہیں، عوام کیلئے سزا کا اعلان ہیں۔حکمرانوں کے ایوانوں میں شاید اس فیصلے کو محض ایک فائل کی منظوری سمجھا گیا ہوگا، مگر حقیقت میں یہ ہر اس مزدور کے چولہے پر حملہ ہے جو پہلے ہی دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں