حاجی عبدالعزیزکے بھائی حاجی انیس الرحمن انصاری انتقال کر گئے
بھیرہ(نامہ نگار )سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی بھیرہ حاجی عبدالعزیز مرحوم کے بھائی حاجی انیس الرحمن انصاری انتقال کر گئے وہ عمیر انصاری کے والد حاجی منور انصاری کے سسر حاجی شفیق الرحمن انصاری اور نجیب الرحمن انصاری کے چچا تھے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ پیلی کوٹھی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری وسیم افضل چن شیخ صدیق اکبر پراچہ حسن انعام پراچہ سابق سٹی ناظمین عزیز الحق پراچہ حاجی شیخ شوکت علی صراف بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر شاہین فاروقی ‘ چوہدری محمد اجمل گوندل چن گروپ کے ترجمان ملک انتسام بلال پیپلز پارٹی تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری اظہر محمود گوندل ودیگر نے شرکت کی۔ایڈووکیٹ سٹی صدر چوہدری طارق امیر آرائیں ویلفئیر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں کے علاوہ سیاسی سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے