قتل کے اشتہاری کو پناہ دینے والا گرفتار

قتل کے اشتہاری کو پناہ دینے والا گرفتار

شاہ پور صدر(نامہ نگار )پولیس تھانہ شاہ پور نے قتل کے اشتہاری محمد اقبال بھاگت کو پناہ دینے ، اسے کپڑے اور کھانا فراہم کرنے کے الزام میں اسکے برادر نسبتی محمد ریاض جوئیہ کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ اشتہاری اقبال بھاگت موضع شاہ یوسف کے قریب ایک ڈیرے پر اپنے سالے کے ہمراہ موجود ہے ۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے پر محمد ریاض نے ملزم کو فرار ہونے کا کہا، جس پر وہ اندھیرے اور فصلوں کی آڑ لے کر فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے محمد ریاض کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں