خاتون کو داماد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج

 خاتون کو داماد نے تشدد کا  نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج

شاہ پور صدر(نامہ نگار)قصبہ جھاوریاں میں ایک خاتون صاحب بی بی کو اس کے داماد نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

 پولیس تھانہ جھاوریاں نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر ملزم محمد سرفراز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔صاحب بی بی کے مطابق وہ اپنی بیٹی سے ملنے اس کے گھر گئی تھیں، جہاں ان کا داماد اپنی بیٹی (نواسی) کو مار رہا تھا۔ منع کرنے پر ملزم نے طیش میں آ کر سوٹوں اور ڈنڈوں سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہ زمین پر گر گئیں تو ملزم نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، جس سے ان کے کپڑے پھٹ گئے ۔شور سن کر اہلِ دیہہ موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو ملزم سے چھڑایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں