رقم میں خورد برد ، بھٹہ مالک نے اپنے منشی کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

 رقم میں خورد برد ، بھٹہ مالک نے  اپنے منشی کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

شاہ پور صدر(نامہ نگار)اینٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم میں مبینہ خورد برد پر بھٹہ مالک ملک فیاض سکنہ چک 52 شمالی لڈے والا نے اپنے منشی محمد آصف جاوید کے خلاف تھانہ جھاوریاں میں مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔

مدعی ملک فیاض کے مطابق انہوں نے گزشتہ سال چک عمر لالو میں بھٹہ خشت خریدا، جہاں محمد آصف جاوید پہلے سے بطور منشی کام کر رہا تھا۔ اعتماد کرتے ہوئے اسے بھٹہ کے معاملات سونپ دیئے گئے ، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم اینٹیں فروخت کر کے رقم میں خورد برد کر رہا ہے ۔مدعی کے مطابق حساب کتاب کرنے پر انکشاف ہوا کہ ملزم تین لاکھ روپے سے زائد رقم غبن کر چکا ہے ، جبکہ بھٹہ میں موجود تقریباً پچاس ہزار روپے مالیت کا سامان بھی غائب ہے ۔ پوچھ گچھ پر ملزم نے مبینہ طور پر غبن اور چوری کا اعتراف کرتے ہوئے رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا، تاہم بعد میں وہ مکر گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں