ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری مرکز میانوالی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری  مرکز میانوالی کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کا اے ڈی سی آر محمد شاہد کے ہمراہ گندم خریداری مرکز میانوالی کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹر پر کسانوں کی رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور مو قع پر موجود زمینداروں میں باردانہ تقسیم کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سفیان اعوان، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال اور کسانوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے گوداموں کا بھی معائنہ کیا اور گندم خریداری کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انھوں نے ڈی ایف سی کو ہدایت کی کہ گوداموں میں باقاعدہ صفائی ستھرائی کرائی جائے اور گندم ذخیرہ کے سلسلہ میں تمام موئثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں