مسلح افراد کو ہوٹل ملازم پر بہیمانہ تشدد،اغواء کرنے کی کوشش

مسلح افراد کو ہوٹل ملازم پر بہیمانہ  تشدد،اغواء کرنے کی کوشش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلح افراد کو ہوٹل ملازم پر بہیمانہ تشدد، زبردستی اغوائکرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

 بتایا جاتا ہے کہ وجھ کا رہائشی شاہ زیب ،سوسائٹی کالونی میں ایک ہوٹل پر کام کر رہا تھا کہ اسی اثنائمیں نجف وغیرہ نصف درجن افراد نے آتے ہی اسے پکڑ کر مارنا شروع کر دیا اور زبردستی اٹھاکر کار میں ڈالنے کر اغوائکرنے کی کوشش کی تاہم شورواویلہ پر اطراف کے لوگوں کو آتا ہوا دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے تین نامزد اور چھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں