ڈمپر ڈرائیورز کے خلاف تھانہ لکسیاں پولیس کی کارروائی ،مزید 7گرفتار

ڈمپر ڈرائیورز کے خلاف تھانہ لکسیاں  پولیس کی کارروائی ،مزید 7گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور شاہراہوں پر خطرناک ڈرائیونگ سے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے ڈمپر ڈرائیورز کے خلاف تھانہ لکسیاں پولیس کی کارروائی گزشتہ روز بھی جاری رہی ۔

ایس ایچ او تھانہ لکسیاں فہد بلال نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مزید 07 ڈمپر ڈرائیورز کو سنگین خلاف ورزیوں اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں