پپلاں پاک پرل انسٹیٹیویٹ آف میڈیکل نوجوانوں کا مستقل کی ضمانت

پپلاں پاک پرل انسٹیٹیویٹ آف  میڈیکل نوجوانوں کا مستقل کی ضمانت

کندیاں (نمائندہ دنیا)پپلاں پاک پرل انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنس جدید طبی تعلیم، عملی تربیت اور تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

پپلاں سمیت ضلع میانوالی بھر میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کے لیے پاک پرل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ایک قابلِ اعتماد ادارے کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ادارہ جدید طبی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کو عملی تربیت، بہترین تدریسی ماحول اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل پاک پرل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس پپلاں سید بلال حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ ادارہ 2023 سے ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ اور ضلع میانوالی کے مختلف علاقوں میں اس کی برانچز کامیابی سے کام کر رہی ہیں ادارے کی بڑھتی ہوئی ساکھ، جدید تعلیمی نظام اور معیاری تدریس کی بدولت طلبہ اور والدین کا اعتماد روز بروز مضبوط ہو رہا ہے ادارے کا مقصد صرف ڈگری فراہم کرنا نہیں بلکہ ایسے قابل، باصلاحیت اور پیشہ ور میڈیکل پروفیشنلز تیار کرنا ہے جو مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں