مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ،حاجی عطاء محمد رلاء
کندیاں (نمائندہ دنیا)سماجی رہنما حاجی عطاء محمد رلاء نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے اور دو وقت کی روٹی کا حصول بھی دشوار ہو چکا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے جبکہ پیٹرول، بجلی، گیس، آٹا، چینی اور ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسز نے گھریلو اور تجارتی صارفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے