محلہ میاں محمد اعوان میں بجلی کی فراہمی کے منصوبہ پر کام شروع

 محلہ میاں محمد اعوان میں بجلی کی  فراہمی کے منصوبہ پر کام شروع

خوشاب(نمائندہ دنیا )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات گل اصغر بگھور کی ایم این اے کے حلقہ این اے 88 کے موضع بٹہ کے محلہ میاں محمد اعوان میں بجلی کی فراہمی کے منصوبہ پر کام شروع ہو گیا۔

 فیسکو ٹیم نے منصوبے پر کام کا آغاز کرتے ہوئے وہاں پر باقاعدہ بجلی کے ایچ ٹی پولز پہنچا دیئے اور ان کی تنصیب کا کام جاری ہے ،انجینئر گل اصغر بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور،ملک عارف بگھور اور ملک وارث بگھور کام کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں ، انہوں نے کہاہے کہ تھل کے دور افتادہ اور پسماندہ مواضعات میں بجلی سمیت تمام بنیادی سہولیت کی فراہمی انجینیئر گل اصغر بگھور کی اولین ترجیحات ہیں۔ انشاء اﷲ تھل کا کوئی بھی علاقہ بجلی سے محروم نہیں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں