عید قربان پر سلانوالی شہر کو معطر کرنے کیلئے عرق گلاب کا سپرے ہو گا
سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی ستھرا پنجاب اتھارٹی کا انقلابی اقدام عید قربان پر سلانوالی شہر کو معطر کرنے کیلئے ہو گا۔
عرق گلاب کا سپرے اور نکاسی آب کے نالوں سے تعفن ختم کرنے کیلئے یومیہ کی بنیادوں پر ڈالی جائیگی جراثیم کش فینائل آلائشوں کو زمین برد کیے جانے وقت استعمال ہوگا چونا پاؤڈر اور عید کے تینوں ایام میں شہریوں کو ملے گی صفائی کی ڈے اینڈ نائٹ سروس آلائشوں کو جمع کرنے کیلئے لگیں گے جگہ جگہ کیمپ اور شہریوں کو آلائش ڈالنے کیلئے فراہم کیے جائینگے۔ بائیو ڈی گریبل شاپنگ بیگ اور مکینیکل سویپر اور مکینیکل واشر سے ہوگی شاہراہوں کی صفائی اور شہر بھر میں گرد و غبار سے بچاؤ کے لیے ہوگا عید کے تینوں ایام میں واٹر بوزر مشین سے پانی کا چھڑکاؤ اور ہوگی عید کے اجتماعات کے مقامات کی بہترین صفائی ستھرا پنجاب اتھارٹی سلا نوالی کرتی ہے سلانوالی کے شہریوں سے اپیل کے شہری کریں تعاون تو شہر لگے دلکش۔