نوسرباز نے رینجر کے )ر( ملازم کو50 ہزار سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسرباز نے رینجر کے ریٹائرڈ ملازم کو لفٹ دے کر پنشن کی پچاس ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ظہور حیات کالونی کا رہائشی گل محمد نیشنل بینک لیاقت شہید روڈ سے پنشن کے پچاس ہزار روپے رقم لے کر گھر واپس جا رہا تھا کہ راستہ میں ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے آ کر کہا کہ آپ بزرگ ہیں،آئیں میں آپ کو چھوڑ دیتا ہوں، جس پر وہ موٹرسائیکل پر بیٹھ گیا، ملزم ایک جگہ موٹرسائیکل روک کر پانچ ہزار روپے کی چینج مانگی جس پر جوں ہی گل محمد نے رقم نکالی تو ملزم نے رقم پکڑ لی اور موٹر سائیکل بھگا کر لے گیا۔، متاثرہ شخص کی اطلاع پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔