نہر لوئر جہلم کی دونوں اطراف جھاڑیاں گھنے جنگل کی منظر کشی کرنے لگیں

 نہر لوئر جہلم کی دونوں اطراف جھاڑیاں  گھنے جنگل کی منظر کشی کرنے لگیں

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) محکمہ ایریگیشن سرگودھا حکام کی بے حسی سلانوالی کے قریب نہر لوئر جہلم کی دونوں اطراف کی پٹریوں پر جھاڑیوں اور حشرات الارض کا بسیرا نہر کی پٹریوں پر عرصہ دراز سے صفائی نہ کیے جانے سے نہری علاقہ گھنے جنگل کی منظر کشی کرنے لگا بتایا گیا ہے کہ۔۔۔۔۔

 فرنگی انگریز کے دور حکومت میں سلانوالی کے قریب بہنے والی نہر لوئر جہلم کی پٹری پر چھوٹی گاڑیوں بیل گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے ایک اہم پختہ سڑک بنائی گئی تھی سڑک پر کئی مقامات پر لوہے کے بیریئر لگائے گئے تھے۔ اور مذکورہ سڑک پر یومیہ کی بنیاد پر محکمہ اریگیشن کے بیلدار نہر سے پانی لے کر بالٹیوں کے ذریعے سڑک پر چھڑکاؤ کرتے دکھائی دیتے تھے نہر کی دونوں طرف کی پٹریوں پر خوبصورت قد اور سایہ دار درختوں کا سایہ ہوتا تھا محکمہ اریگیشن کڑانہ سب ڈویژن اور شاہ جیونہ سب ڈویژن حکام نہر کی پٹریوں پر صفائی کے لیے اور گھنی جھاڑیوں کو تلف کرنے کے سلسلہ میں فوری اقدام کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں