حاجی خواجہ عبدالمجید کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

حاجی خواجہ عبدالمجید کی ناگہانی  وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

میانوالی (نامہ نگار)صاحبزادہ میاں اکرام الحق گیلانی نے انجمن تاجران انقلاب گروپ مین بازار میانوالی کے سرپرست اعلیٰ حاجی خواجہ عبدالمجید کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔

تاجر برادری مخلص درد دل رکھنے والی عظیم شخصیت سے محروم ھوگیا آللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطاء فرمائے اور لواحقین دوست احباب کوصبر کی طاقت عطاء فرمائے آمین صاحبزادہ میاں اکرام الحق گیلانی نے کہا ہے کہ بزرگ تاجر رہنما حاجی خواجہ عبدالمجید مرحوم ملنسار ۔ بااخلاق باکردار شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی تاجر برادری کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم حاجی خواجہ عبدالمجید نے تاجروں کے حقوق کے تحفظ مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کیا جمیل ہمیشہ فرنٹ فٹ پر تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے آواز بلند کرتے تھے تاجر برادری کا بھت بڑا نقصان ھے خواجہ عبد المجید کی موت ھم مرحوم کی خدمات کبھی نہیں بھلا سکتے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں