آئس فیکٹری مالکان نے از خود برف کے ریٹ مقرر کررکھے

آئس فیکٹری مالکان نے از خود برف کے ریٹ مقرر کررکھے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حالیہ سیزن میں بھی آئس فیکٹری مالکان نے مناپلی کر کے نہ صرف برف کے ریٹ از خود مقرر کررکھے ہیں اور گزرتے دنوں کے ساتھ ان میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ انتظامیہ کی متعدد مرتبہ وارننگ کے باوجود قوائد و ضوابط پورے کرنے سے مسلسل لعت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے ۔

 برف کے بلاک کی قیمت ایک ہزار روپے سے تجاوز کر چکی ہے جس میں مزید اضافہ کا نوید بھی سنائی جا رہی ہے ،یہی نہیں آئس فیکٹری مالکان کے دباؤ کے باعث اب چیکنگ وغیرہ بھی نہیں کی جا رہی ، بیشتر فیکٹریوں میں نہ تو ری سائیکل سسٹم کی تنصیب عمل میں آئی اور نہ دیگر حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ فوڈ ایکٹ کے تحت قوائد و ضوابط پورے کئے جا رہے ہیں۔، دوسری جانب شہریوں کی جانب سے موصول ہونیوالی شکایات پر اثر و رسوخ استعمال کر کے عملدرآمد نہیں ہونے دیا جا رہا ،اورحفظان صحت کے اصولوں کو پامال کرتے ہوئے مضر صحت پانی سے برف تیار کر کے فروخت کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو کہ بیماریاں پھیلانے کا موجب بنی ہوئی ہے جس پر شکائت گزاروں اور شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں