معرکہ حق ،مسلح افواج کی قربانیوں کا عملی مظہر قرار دیا

معرکہ حق ،مسلح افواج کی  قربانیوں کا عملی مظہر قرار دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شعبہ سیاسیات، یونیورسٹی آف سرگودھا سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم اعظم نے ریڈیو پاکستان کے خصوصی پروگرام شاہین سرگودھا میں بطور مہمان شرکت کے موقع پر معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت حکمتِ عملی کو سراہا ۔۔۔۔

 جس کے نتیجے میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا۔ مہمان نے اس تاریخی کامیابی کو قومی یکجہتی، عوامی اعتماد اور مسلح افواج کی قربانیوں کا عملی مظہر قرار دیا،پروگرام میں اس امر پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ پاکستان نے نہ صرف دفاعی میدان میں برتری ثابت کی بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ افواجِ پاکستان کی قربانیاں اور قوم کا متحدہ عزم ملک کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں