گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کے گھر کو آگ لگا دی

گھریلو ناچاقی پر بھائی نے  بھائی کے گھر کو آگ لگا دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کے گھر کو آگ لگا دی، بتایا جاتا ہے کہ نواحی نسیم کالونی میں محمد علی شیر نے بھائی فہیم کے گھر میں داخل ہو کر اسکے بیوی بچوں کو ہراساں کیا۔

جس پر وہ خوف کے مارے گھر سے باہر بھاگ گئے ، اس دوران ملزم نے گھر کے ساما ن کو آگ لگا دی، جس سے چھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، اہل محلہ نے اپنی مدد آ پ کے تحت آگ پر قابو پایا جبکہ متاثرہ شخص کی اطلاع پر پولیس نے اسکے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں