فوتیدگی پر جانیوالے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں مکان پر قبضہ کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فوتیدگی پر جانیوالے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں ان کے مکان پر قبضہ کر لیا گیا، پکھووال کے دوست محمد نے بتایا کہ۔۔۔
وہ اور اسکے اہل خانہ ایک عزیز کی فوتیدگی پر گئے تو ملزمان جن کا تعلق قبضہ مافیا سے ہے نے تالے توڑ کر قبضہ کر لیا، واپس آ کر انہیں قبضہ واپس کرنے کیلئے منت سماجت بھی کی۔ملزمان کے اثر ورسوخ کی وجہ سے مقامی پولیس نے بھی داد رسی نہیں کی جس پر عدالت سے رجوع کرنا پڑا جس کے حکم پر پولیس نے ارشد، غلام عباس وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔