73 ارب روپے کے ہدف کے حصول کیلئے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،سیکرٹری ایکسائز
سرگودھا(سٹاف رپور) سیکرٹری ایکسائز پنجاب مسعود مختار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ 73 ارب روپے کے ہدف کے حصول کیلئے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور محکمہ ایکسائز نے مالی سال 2025-26 کے پہلے 10 ماہ میں تاریخ میں پہلی بار 64ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری حاصل کر لی ہے ۔
باقی ماندہ ہدف کی وصولی کیلئے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران اور انسپکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سیکرٹری ایکسائز پنجاب دورہ سرگودھا کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی مفت ٹرانسفر اسکیم سے ایک ماہ کے دوران 15 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے۔ جبکہ مفت ٹرانسفر اور سمارٹ کارڈ کے اخراجات حکومت خود برداشت کر رہی ہے ،نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران اور عملے کو موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ،