زیادتی کا نشانہ بنانے والی خاتون بیان سے منحرف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زیادتی کا نشانہ بنانے والی خاتون بیان سے منحرف ہو گئی جس کے باعث مقدمہ خارج ہونے پر متاثرہ خاتون، مدعیہ اور گواہوں کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
مڈھ رانجھا میں ممتاز بی بی نے اپنی بیوہ بھتیجی رخسانہ بی بی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے پر محمد صفدر نامی شخص کے خلاف اڑھائی ماہ قبل مقدمہ درج کروایا تھا، اس دوران خاتون نے عدالت میں پہنچ کر بیان دیدیا کہ سرے سے ایسا واقعہ ہوا ہی نہیں ،جس پر مقدمہ خارج ہو گیا ، پولیس کا کہنا کہ جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر ممتا ز ،رخسانہ اور گواہوں بابر ،کامران کیخلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔