کندیاں کے مکین شام کے بعد بنیادی طبی سہولیات سے محروم

کندیاں کے مکین شام کے بعد بنیادی طبی سہولیات سے محروم

کندیاں کے مکین شام کے بعد بنیادی طبی سہولیات سے محروم ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو20کلومیٹر دور شہروں کا رخ کرنا پڑتا

کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں شہر اور گردو نواح کے مکین شام کے بعد بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہو گئے ۔ شہریوں کے مطابق شام ڈھلتے ہی نہ تو مناسب سرکاری طبی سہولیات دستیاب ہوتی ہیں اور نہ ہی کوئی پرائیویٹ ہسپتال فعال رہتا ہے ، جس کے باعث ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو 15 سے 20 کلومیٹر دور دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث کئی مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں، جبکہ شام کے اوقات میں سرکاری ہسپتال کو صرف ایک ڈسپنسر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی عدم موجودگی کے باعث معمولی ایمرجنسی بھی سنگین صورتحال اختیار کر لیتی ہے اہلِ علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کندیاں ایک اہم اور گنجان آبادی والا علاقہ ہے ، مگر اس کے باوجود رات کے اوقات میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ خصوصاً حادثات، دل کے مریضوں، حاملہ خواتین اور بچوں کیلئے صورتحال انتہائی پریشان کن بن چکی ہے۔ شہریوں نے میڈیا کے توسط سے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں اور مضافات کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے شام اور رات کے اوقات میں سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو بروقت علاج معالجے کی سہولت میسر آ سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں