معرکہ حق کلورکوٹ سے پنجاب بینک تک اظہار یکجہتی ریلی
معرکہ حق کلورکوٹ سے پنجاب بینک تک اظہار یکجہتی ریلی عوام کی بڑی تعداد کی شرکت افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور تاریخی فتح پر اور اپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے کلورکوٹ میں مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر عبد المجید خان خنان خیل کی قیادت میں ریلی عوام کی بڑی تعداد کی شرکت افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی ‘تفصیلات کے مطابق تاریخی مارکہ معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے فتح پر اور پاک افواج کے آاپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے میونسپل کمیٹی کلورکوٹ سے لیکر پنجاب بینک تک اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر سابق ایم این اے عبد المجید خان خنان خیل اور اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ فیاض فرید نے کی ریلی میں افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی ریلی میں شرکاء نے بینر کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے ۔اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر عبد المجید خان خنان خیل نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان سے دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ مدتوں یاد رکھے گا انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے اپریشن بنیان المرصوص نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔