کسان کارڈ ریکوری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ،ڈائریکٹر زراعت
کسان کارڈ ریکوری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ،ڈائریکٹر زراعت قرعہ اندازی میں 60موٹرسائیکل ‘ 60موبائل فون ‘ 20عمرے کے ٹکٹ دیئے گئے
شاہ پورصدر(نامہ نگار ) ڈائریکٹر جنرل زراعت چودھری عبدالحمید نے ڈائریکٹر سرگودہا ڈاکٹر محمد اشفاق اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ گوہر رحمٰن کے ہمراہ زراعت آفس شاہ پور کا دورہ کیا اور فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں کسان کارڈ کے تحت ریکوری کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر سرگودھا ڈیژن ڈاکٹر محمد اشفاق،ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ گوہر رحمان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد آصف راں ،زراعت آفیسر عدیل انجم جھاوریاں ،عمیر عثمان زراعت آفیسر شاہپور صدر ،اسسٹنٹ محمد اکبر،چوہدری فرحان ادریس اور دیگر سٹاف شریک ہوا ،ڈائریکٹر نے حکومتی ریلیف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی ڈیزل قیمتوں کے پیش نظر کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے فی ایکڑ 10لیٹر تک ڈیزل پر 150روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کسانوں سے رابطہ مہم تیز کرے اور کسان کارڈ ریکوری کے سو فیصد ٹارگٹ کو یقینی بنایا جائے۔ ، کسانوں کو بتایا جائے کہ جن کسانوں نے بروقت ریکوری جمع کرائی انہیں اپریل میں ہونے والی قرعہ اندازی میں 60موٹرسائیکل ، 60 قیمتی موبائل فون ، 20 عمرے کے فری ٹکٹ دیئے گئے تھے ، اب ایک مرتبہ پھر قرعہ اندازی میں بروقت ریکوری کرانے والے کسانوں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا ۔