معرکہ حق ‘نیزہ بازی‘ میوزیکل نائٹ‘آتش بازی کا مظاہرہ

معرکہ حق ‘نیزہ بازی‘ میوزیکل نائٹ‘آتش بازی کا مظاہرہ

معرکہ حق ‘نیزہ بازی‘ میوزیکل نائٹ‘آتش بازی کا مظاہرہ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے فضاء میں بلند

میانوالی (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر پاک فوج سے یکجہتی کے اظہار کے سلسلہ میں پروقار مرکزی تقریب گزشتہ روز میانوالی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی تھے ۔ تقریب میں نیزہ بازی، میوزیکل نائٹ،آتش بازی کا شاندار مظاہر کیا گیا۔نیزہ بازی کے مقابلوں جات میں مایہ ناز گھوڑ سوار کلبوں نے حصہ لیا جبکہ میوزیکل نائٹ کے موقع پر معروف سرائیکی گلوکار ثقلین موسی خیلوی نے ملی اور لوکل گیت پیش کر کے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔ تقریب کے اختتام پر معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر آتش بازی کی گئی۔

سٹیڈیم میں موجود ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے معرکہ حق کی تقریب پر مسرت کا اظہا ر کرتے ہوئے ملی جوش و جذبہ سے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے فضاء میں بلند کئے ۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایک سال قبل افواج پاکستان نے دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر پوری پاکستان قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں