معرکہ حق :تقریبات کا انعقاد ، پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا

معرکہ حق :تقریبات کا انعقاد ، پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا

معرکہ حق :تقریبات کا انعقاد ، پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا گھوڑ ڈانس سمیت دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش فن کا مظاہرہ کیا

خوشاب(نمائندہ دنیا )معرکہ حق کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کی شجاعت و بہادری ، سیاسی قایدین کی بصیرت اور قوم کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن فتح کی ولولہ انگیز تقریبات کا نانعقاد کیا گیا ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں منعقدہ تقریب میں ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے مسلم لیگی عہدیداروں و کارکنوں کے ہمراہ جشن فتح کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پاکستان کی عسکری قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، دوسری تقریب ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کشمیر پارک میں منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہازیب حسین لابر اور ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں معزز مہمانان خصوصی نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا ، اس موقع پر گھوڑ ڈانس سمیت دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے۔ سکولوں کے طلبہ نے قوم کی جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے کیلئے ٹیبلو اور افواج پاکستان کے حوالے سے ملی نغمے پیش کئے ، جبک مقامی فنکاروں عابد کنول اور وقار احمد وکی نے اپنے فن کا بھر مظاہرہ کرتے ہوئے شرکائے تقریب سے داد و تحسین وصول کی ، اس موقع پر آتش بازی کا بھی فقید المثال مظاہرہ کیا گیا ،تقریب کے دوران پورا پنڈال پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں