طگیریژن ہیڈ کوارٹر سرگودھا میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد
گیریژن ہیڈ کوارٹر سرگودھا میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد فوج کے افسران سو ل افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معرکہ حق میں پاک فوج کی شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر گیریژن ہیڈ کوارٹر سرگودھا میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں فوج کے افسران سو ل افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر گیریژن ہیڈکوارٹر سرگودھا میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی گیریژن کمانڈر میجر جنرل جولین معظم جیمز تھے ۔ تقریب میں آر پی او سرگودھا شہزاد آصف خان، کمشنر سرگودھا شوکت علی، سول و عسکری حکام، پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج قوم کا فخر اور ملکی دفاع کی مضبوط علامت ہے ، جس نے معرکہ حق میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ۔ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ وطن عزیز کے تحفظ اور امن و سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور آج بھی دشمن کے ہر وار کا جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔تقریب کے اختتام پر یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔